موجودہ عالمی نمبر ایک انگلستان نے اگلے سال کے اوائل میں پاکستان کے خلاف سیریز کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق انگلستان 3 ٹیسٹ، 4 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے کھیلے گا۔
یہ سیریز پاکستان میں منعقد ہونا تھی، لیکن امن و امان کی ناقص صورتحال کے باعث اب متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جہاں ابوظہبی اور دبئی کے عالمی معیار کے اسٹیڈیمز ان مقابلوں کی میزبانی کریں گے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم 3 جنوری کو دبئی پہنچے گی اور اگلے تین روز تک مشقوں کے بعد 7 سے 13 جنوری تک دو سہ روزہ وارم اپ مقابلوں میں حصہ لے گی۔
دورے کا باضابطہ آغاز 17 جنوری سے ہوگا جب پاکستان و انگلستان پہلے ٹیسٹ کے لیے میدان میں اتریں گے۔ پہلا ٹیسٹ دبئی میں کھیلا جائے گا۔
دورے کا مکمل شیڈول درج ذیل ہے:
تاریخ | بمقام | ||||
---|---|---|---|---|---|
17 تا 21 جنوری 2012ء | پہلا ٹیسٹ | بمقابلہ | دبئی | ||
25 تا 29 جنوری 2012ء | دوسرا ٹیسٹ | بمقابلہ | ابوظہبی | ||
3 تا 7 فروری 2012ء | تیسرا ٹیسٹ | بمقابلہ | دبئی | ||
13 فروری 2012ء | پہلا ایک روزہ | بمقابلہ | ابوظہبی | ||
15 فروری 2012ء | دوسرا ایک روزہ | بمقابلہ | ابوظہبی | ||
18 فروری 2012ء | تیسرا ایک روزہ | بمقابلہ | دبئی | ||
21 فروری 2012ء | چوتھا ایک روزہ | بمقابلہ | دبئی | ||
23 فروری 2012ء | پہلا ٹی ٹوئنٹی | بمقابلہ | دبئی | ||
25 فروری 2012ء | دوسرا ٹی ٹوئنٹی | بمقابلہ | دبئی | ||
27 فروری 2012ء | تیسرا ٹی ٹوئنٹی | بمقابلہ | ابوظہبی |
Comments
Post a Comment