نیویارک: یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق چیمپئن روس کی ماریہ شرا پووا اور امریکہ کے اینڈی روڈک کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کے دوسرے راونڈ کے میچ میں روس کی ماریہ شرا پووا نے بیلاروس کی اینیس ٹیزیا ییکی مووا کو با آسانی چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دے کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔ پہلے راونڈ کے میچ امریکہ کے اینڈی روڈک نے ہم وطن مائیکل رسل کو چھ دو، چھ چار، چار چھ اور سات پانچ سے شکست دی، برطانیہ کے اینڈی مرے اور سابق چیمپین یان مارٹن ڈیل پوٹرو بھی دوسرے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
Comments
Post a Comment