مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ پر ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا جو انگلینڈ نے بیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب سے قابلِ ذکر بیٹنگ ڈریوڈ نے کی جنہوں نے 39 گیندوں میں 61 رنز سکور کیے۔ سریش رائنا نے 33 رنز بنائے۔ ڈیرن بیچ نے 4 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ ہوا اور اوپنر ہیلز کمار کے ہاتھوں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ تاہم انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انیس اعشاریہ تین اوورز میں ہی ہدف حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے مورگن کے بعد بوپارہ اور پٹیل نے انگلینڈ کو جیت سے ہمکنار کرایا۔
Comments
Post a Comment