ڈیوکووچ اور ووزنیئیکی یوایس اوپن کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے


سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یوایس اوپن میں مردوں اور خواتین کے عالمی نمبر ایک دوسرے راونڈ میں بآسانی کامیاب رہے۔ مردوں کے مقابلوں میں سربیا کے نوویک ڈیوکووچ نے ارجنٹائن کے کھلا ڑی کارلوس برلوخ کے خلاف چھ صفر، چھ صفر اور چھ دو کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔ اس سال دو گرینڈسلیم جیتنے والے ڈیووکوچ ایکبار پھر زبردست فارم میں تھے۔ تیسرے راونڈ میں ڈیوکووچ روس کے کھلاڑی نکولائی ڈیوی ڈینکو سے مقابلہ کریں گے۔ اسپین کے کارلوس فریرو نے دوسرے راونڈ میں ایک سخت مقابلے کے بعد فرانس کے گیل مونفلز کو شکست دی۔ فریرو نے یہ میچ سات چھ، پانچ سات، سات چھ اور چھ چار کے اسکور سے جیتا۔  خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبرایک ڈنمارک کی کیرولن ووزنیئیکی نے ھالینڈ کی ایرنکزا رس کو چھ دو اور چھ صفر کے اسکور سے ہرا دیا۔ خواتین کی ایک اور ٹاپ کھلاڑی سربیا کی جیلینا جینکووچ نے انجری کے باوجود اپنا دوسرے راونڈ کا میچ جیلینا ڈوکچ کے خلاف دو سیٹس میں جیت لیا۔

Comments