مہاراشٹرا حکومت کا ٹنڈولکر کو ایمبیسڈر بنانے کا فیصلہ واپس



نئی دہلی: مہاراشٹرا حکومت نے سچن ٹنڈولکر کو ریاستی برینڈ ایمبیسڈر بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر برائے سیاحت چھگان بھجیال نے بتایا کہ سچن ٹنڈولکر کو ریاستی برینڈ ایمبیسڈر بنانے کا ایشو اب ختم ہوگیا ہے۔ حکومت سچن پر مزید دباؤ نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے خود کہا ہے کہ وہ کسی ایک ریاست کی نہیں بلکہ پورے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور ہم ان کے اس جذبے کی قدر کرتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مہاراشٹرا کے شعبہ سیاحت کی جانب سے سچن ٹنڈولکر کو خط لکھا گیا تھا جس میں ان کو ریاستی برینڈ ایمبیسڈر بنانے کی خواہش ظاہر کی گئی تھی جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

Comments