لاہور…شیخ راشد المکتوم انٹر نیشنل ٹورنامنٹ اور ایشین سینئر والی بال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم بدھ کو دبئی جائیگی۔ شیخ راشد المکتوم انٹرنیشنل والی بال ٹورنامنٹ9 سے 14 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائیگا، جہاں سے پاکستان ٹیم ایران جائے گی اور وہاں ایشین چمپئن شپ 20سے 28 ستمبر تک منعقد ہوگی۔ پاکستان والی بال ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔ دونوں ایونٹ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان منگل کو کیا جائیگا۔
Comments
Post a Comment