بلاوائیو(سن)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم نے میزبان زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستان کی جیت میں اہم کردار فاسٹ بائولر اعزاز چیمہ اور آل رائونڈر محمد حفیظ کا رہا جنہوں نے چار چار وکٹیں حاصل کیں،زمبابوے کے ٹیبو 58 رنز کی اننگز کے ساتھ اپنی ٹیم کی جانب سے نمایاں بیٹسمین رہے، تفصیلات کے مطابق زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 141 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی جس کے بعد پاکستان کی ٹیم کو جیت کیلئے 88 رنز کا ہدف ملا جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، زمبابوے کی جانب سے ٹینو ماویو نے بارہ، ووسی سبانڈا نے پانچ، مساکیڈزا نے آٹھ، برینڈن ٹیلر نے پانچ، ٹٹینڈا ٹیبو نے 58، گریک ایرون نے چھ، گریک لیمب نے سات، رائے پرائس نے صفر، برائن ویٹوری نے سات، جاروس نے پچیس ناٹ آئوٹ اور مپفو بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی جانب سے اعزاز چیمہ اور محمد حفیظ نے چار چار جبکہ سعید اجمل نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے 38، توفیق عمر نے آٹھ، اظہر علی نے بائیس، یونس خان نے چودہ اور کپتان مصباح الحق نے چھ رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، مین آف دی میچ کا اعزاز محمد حفیظ کو دیا گیا۔
Comments
Post a Comment