ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ دودو گول سے برابررہا۔پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈوس چین میں جاری پہلی ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے تھا۔ اکستان نے پہلے ہاف میں دو گول کرکے برتری حاصل کی لیکن بھارت دوسرے ہاف میں مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب رہا۔ تاہم میچ برابر ہونے کے باوجود پاکستان نے دس پوائنٹس کیساتھ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان نے ملائیشیا ،چین اور کوریا کو شکست دی اور جاپان سے ہارگیا۔ لیگ میچز کے اختتام پر پاکستان نے دس اور بھارت نے نو پوائنٹس حاصل کئے۔ آج دیگر میچوں میں جاپان کا مقابلہ ملائیشیا اور کوریا کا چین سے ہوگا۔ جاپان کے سات پوائنٹس ہیں۔ اگر جاپان نے ملائیشیاکوہرادیا تو پاکستان کے ساتھ فائنل کھیلے گا۔ جاپان ملائیشیا میچ برابرہونے پر فائنل میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کا ٹکرائو ہوگا۔
Comments
Post a Comment