پہلی ایشین ہاکی چیمپین شپ بھارت نے پاکستان کوہرا کرجیت لی

بیجنگ…بھارت نے پاکستان کو ایشین ہاکی چیمپین شپ کے فائنل جیت کر پہلا ایشین چیمپین بن گیا۔چین میں کھیلے جانے والے پہلے ایشین ہاکی چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ کانٹے دار رہا اور دونوں ٹیموں نے جیت کے لئے سرتوڑ کوشش کی تاہم مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، جس کے بعد مقابلے کو فیصلہ کن بنانے ک لئے اضافی وقت دیا گیا تاہم اس میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کا جم کر مقابلہ کیااور مقابلہ برابر ہوگیا۔بالآخر دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹی اسٹروکس دیئے گئے جس میں بھارت نے پاکستان کو4کے مقابلے میں دو گول سے شکست د ے دی ۔پاکستان کے عبدالحسیم اورشفقت رسول نے اپنے اپنے پنالٹی اسٹروکس ضائع کردیئے ۔

Comments