سری لنکا کی ٹیم مشکلات کا شکار


گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو بیس رنز بنائے ہیں۔سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے ابھی دو سو انسٹھ رنز کی ضرورت ہے اور اس کی صرف پانچ وکٹیں باقی ہیں۔اس وقت مہیلا جے وردھنے ستاون اور اینجلو میتھیوز بتیس رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔آسٹریلیا کی طرف سے ہیرس نے تین وکٹیں لی ہیں جبکہ جانسن اور شین واٹسن نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔سری لنکا کی طرف سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پرانا ویٹانا تھے جو بغیر کوئی رن بنا ہیرس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔سری لنکا کی دوسری وکٹ پندرہ کے سکور پر گِری جب کپتان دلشان بارہ رنز بنا کر ہیرس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔سری لنکا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سنگا کارہ تھے جو سترہ رنز بنا کر واٹسن کی گیند مائیک ہسی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔سری لنکا کی چوتھے وکٹ اس وقت گری جب سمرا ویرہ بغیر کوئی رن بنائے جانسن کی گیند پر وکٹ کیپر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔سری لنکا کی طرف سے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی پی جے وردھنے تھے جو بغیر کوئی رن بنائے ہیرس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں دو سو تہتر رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کی طرف سے مائیک ہسی سب سے کامیاب بیٹسمین رہے تھے اور انہوں نے پچانوے رنز بنائے تھے۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز نے صرف ایک سو پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ آسٹریلیا کی طرف سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے لیون سب سے کامیاب بالر رہے تھے اور انہوں نے پانچ وکٹیں لی تھے۔آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں کپتان مائیکل کلارک کے ساتھ رنز کی بدولت دو سو دس رنز بنائے تھے اور سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے تین سو انہتر رنز کا ہدف دیا تھا۔

Comments