زمبابوے سے ٹیسٹ اور ون ڈے میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سخت کاروائی کرتے ہوئے کپتان شاکب الحسن اور نائب کپتان تمیم اقبال کو انکے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔پچھلے ماہ بنگلہ دیش کو خلاف توقع زمبابوے سے ایک ٹیسٹ اور پھر تین ون ڈے میچوں میں شکست ہو گئی تھی۔ اس غیر متوقع شکست پر احتساب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کپتان شاکب الحسن اور نائب کپتان تمیم اقبال کو ہٹا دیا ہے۔ ایک مختصر پریس ریلیز میں بنگلہ دیش بورڈ نے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ شاکب اور تمیم اپنا رویہ بہتر کریں گے لیکن زمبابوے میں ایسا نہیں ہوا لہذا ایک سخت ایکشن لینا ضروری تھا۔ زمبابوے کے دورے میں شاکب اور تمیم نے زمبابوے کے بولر برائن ویٹوری کو ایک اوسط درجے کا بولر قرار دیا تھا۔ شاکب کا بورڈ اور سلیکٹرز سے رویہ بھی ناقابل برداشت قرار دیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment