بھارت سے چیمپیئن ٹرافی کی میزبانی واپس لے لی گئی



نئی دہلی ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھارت سے رواں سال کھیلی جانے والی چیمپیئن ٹرافی کی میزبانی واپس لے لی۔ جبکہ بھارت کو چیمپیئن ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کے لئے کوالیفائینگ رائونڈ بھی کھیلنا پڑے گا۔ چیمپیئن ٹرافی کے لئے میزبان ملک کا اعلان آئندہ ایک ہفتہ کے اندر کر دیا جائے گا لینڈرو نیگرے نے کہا کہ گو کہ یہ فیصلہ کرنا ہمارے لئے مشکل تھا لیکن ہم کھیل کے قواعدو ضوابط کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ میزبانی اور جگہ کیلئے بولی کا انعقاد کیا جائے گا یہ چیمپیئن ٹرافی 3 سے 11 دسمبر تک کھیلی جانی تھی واضح رہے کہ بھارت میں ہاکی کی 2 متوازی فیڈریشن کام کر رہی تھی جس پر ایف آئی ایچ بھارت کو وارننگ دے چکی تھی جبکہ بھارتی وزارت کھیل نے ہاکی انڈیا اور انڈین ہاکی فیڈریشن کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو بھی توڑا تھا اس معاہدے کے تحت یہ ضروری تھا کہ کوئی ایک فیڈریشن اس ایونٹ کا انعقاد کرے لیکن معاملات درست نہ کئے گئے جس کے باعث دسمبر میں کھیلی جانے والی چیمپیئن ٹرافی کی میزبانی بھارت سے واپس لے لی گئی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایف آئی ایچ کے اسٹیٹس کے مطابق کسی بھی ملک میں ایک گورننگ باڈی کسی بھی ایونٹ کا انعقاد کروانے کا حق محفوظ رکھتی ہے لیکن بھارت میں اس سلسلے میں 2 متوازی فیڈریشن متحرک تھی ایف آئی ایچ ہاکی انڈیا کی حمایت کر رہا تھا جبکہ بھارتی وزارت کھیل دوسری فیڈریشن کے حق میں تھا اس سلسلے میں جوائنٹ مشترکہ کمیٹی بنانے کی اجازت دینے کا فارمولہ بھی پیش کیا گیا تھا تا کہ وہ مشترکہ طور پر اس ایونٹ کا انعقاد کروا سکیں انڈین ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اشوک موانڈنے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ایف آئی ایچ کے اس فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عالمی ہاکی فیدریشن کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ ہمیں اس ایونٹ سے محروم کریں کیونکہ ہم نے مکمل دیانتداری سے متوازی فیڈریشنوں کا معاملہ حل کیا تھا تاہم ہاکی انڈیا کے حکام کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Comments