ندا ڈار اور ثناءمیر کی عمدہ بولنگ نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں پہلی کامیابی دلوا دی۔سینٹ ونسینٹ میں پاکستان کی خواتین ٹیم نے ابتدائی دو میچوں میں شکست کے بعد تین وکٹوں کی کامیابی حاصل کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم اڑتیس اوورز میں بانوے رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ندا ڈار نے سولہ رنز دیکر چار اور کپتان ثناءمیر نے سترہ رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے مطلوبہ اسکور بسمہ معروف کے اکتالیس رنز کی بدولت سینتالیسویں اوور میں سات وکٹوں پر بنایا۔چار ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ ہفتے کو کنگز ٹاون میں کھیلا جائیگا۔
Comments
Post a Comment