ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کیخلاف سیریز جیت لی
سینٹ ونسنٹ: ویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کوچوتھے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پچاس رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریزتین ایک سے جیت لی۔ سینٹ ونسنٹ میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیزنے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ پچاس اوورزمیں آٹھ وکٹوں پرایک سوچوون رنزاسکورکئے۔ جولیانا نیروانتیس اوراسٹیفانی ٹیلرپچیس رنز بناکرنمایاں رہیں۔ سادیہ یوسف اورندا ڈارنے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ بارش کے باعث قومی ویمن ٹیم کوپینتالیس اوورز میں ایک سواڑتالیس رنزکا ہدف ملا لیکن پاکستان کی بیٹنگ ایک بارپھرناکام ہوگئی اورپوری ٹیم صرف ستانوے رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جویریہ خان بیس رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔ انیسہ محمد نے چاروکٹیں حاصل کیں۔ اس کامیابی کے ساتھ ویسٹ انڈین ٹیم نے چارمیچوں کی سیریزتین ایک سے جیت لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچزپرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریزکا آغازچھ ستمبر سے ہوگا۔
Comments
Post a Comment