انیس  سے پچیس  ستمبر تک برطانیہ میں کھیلی جانے والی برٹش اوپن اسکواش چیمپیئن شپ میں عامر اطلس خان حصہ لیں گے، عامر اطلس کا کہنا تھا کہ ان پر سے پابندی  ختم ہونے کے باوجود وہ اپنی ویزافیس سمیت تمام اخراجات خود برداشت کر رہے  ہیں،،ایک سوال پر عامر نے کہا کہ ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپین شپ میں وہ انجری  کا شکار تھے جس کی وجہ سے توقعات کے مطابق کھیل پیش نہ کر سکے،عامر اطلس  برٹش اوپن میں اچھے نتائج کے حوالے سے پر امید ہیں۔
Comments
Post a Comment