ون ڈے رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کریں گے


لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپنر گریم سوان نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کے بعد ون ڈے رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر انگلینڈ کی ٹیم کو لانا ہمارا مقصد ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں گریم سوان نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم ماضی کی غلطیاں دوبارہ نہیں دہرائے گی اور ٹیسٹ کے بعد ون ڈے رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر آنا ہمارا مقصد ہے جو کہ جلد پورا ہوگا۔ سوان نے کہا کہ بھارت کے خلاف انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا ہے جو کہ پوری قوم کیلئے بہت خوش آئند ہے جس کا کریڈٹ ٹیم میں شامل پر جوش نوجوان ٹیلنٹ کی بدولت ہے۔

Comments