یو ایس اوپن ٹینس سیمی فائنل، پاک بھارت جوڑی باہر

نیویارک: یو ایس اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اعصام الحق اور روہن بھوپنا کی جوڑی کو شکست ہوگئی۔ نیویارک میں کھیلے جانیوالے سیمی فائنل میں پولش جوڑی فرسٹن برگ اور مارسن ماتوسکی نے پاک بھارت جوڑی کو 2-6 اور 6-7 سے شکست دی۔ اس سے قبل کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور روہن بھوپنا نے برطانوی جوڑی کولن فلیمنگ اور راس بچنز کو شکست دی تھی۔

Comments