دھونی کی سپورٹس اکیڈمی بنانے کیلئے اجازت طلب



نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے بہار حکومت سے بہار میں سپورٹس کی اکیڈمی قائم کرنے کی اجازت طلب کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر برائے ثقافت و امور نوجوانان سکھ واپانڈے نے بتایا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی نے ڈپٹی چیف منسٹر سشل کمار مودی کو خط لکھا ہے کہ جس میں دھونی نے سپورٹس اکیڈمی کے قیام کی خواہش ظاہر کی ہے اور حکومت سے اکیڈمی بنانے کی اجازت اور اکیڈمی کے لئے اراضی کی الاٹمنٹ کی درخواست بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھونی نے اپنے خط میں بہار میں اکیڈمی کے قیام کیلئے کسی منتخب جگہ اور کھیل کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی اس پروجیکٹ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے۔ پانڈے نے بتایا کہ دھونی کو ان سب متعلقہ چیزوں کی فراہمی کا کہا گیا ہے جس کے بعد چیف منسٹر نتیش کمار اس کا آخری فیصلہ کریں گے۔

Comments