ثانیہ مرزا 'یو ایس اوپن' ٹورنامنٹ سے باہر

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 'یو ایس اوپن' کے پہلے ہی میچ  میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں ثانیہ کا مقابلہ اسرائیل کی  شاہر پیر سے تھا۔ بھارتی کھلاڑی نے اپنی حریف کو پہلے سیٹ میں  7-6 سے شکست دی تاہم آخر کے دونوں سیٹس میں انہیں 3-6 اور 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments