پاکستان کی دس وکٹوں سے فتح
محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت زمبابوے کےخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو دس وکٹ سے شکست دی ہے۔پاکستان کو یہ میچ جیتنے کے لیے مقررہ پچاس اوور میں دو سو پچیس رن کا ہدف ملا تھا جو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے بیالیس اعشاریہ دو اوور میں حاصل کر لیا۔
پاکستان نے دو سو پچیس کے جواب میں دو سو اٹھائیس رن بنائے جس میں محمد حفظ کے ایک سو سینتالیس گیندوں اور ایک سو چالیس رن تھے جبکہ عمران فرحت نے ایک سو چھ گیندوں پر پچہتر رن بنائے۔ہرارے میں کھیلے گئے اس میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ میچ کے بعد زمبابوے کے کپتان نے برینڈن ٹیلر نے اعتراف کیا کہ ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ غلط تھا اور وہ ٹاس جیت کر انھیں پاکستان کو کھلانا چاہیے تھا۔
پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے میچ جیت کر کہا کہ وہ اس طرح جیتنا چاہتے ہیں۔
اس میچ میں محمد حفیظ کو شاندار نا قابل شکست سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔
پاکستان کی طرف سے سب سے کامیاب بالر سہیل تنویر رہے انہوں نو اووروں میں تینتیس رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنید خان اور اعزاز چیمہ میں ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ زمبابوے کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
Comments
Post a Comment