ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی: دوسرے میچ میں پاکستان کی چین کوشکست


پہلی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں میزبان چین کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔ چین کے شہر اورڈوس میں کھیلی جا رہی پہلی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے دورسرا میچ چین کیخلاف کھیلا جس میں اس نے چار ایک سے کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے شکیل عباسی نے دو جبکہ شفقت رسول اور عمر بھٹہ نے ایک، ایک گول اسکور کر کے قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ، ایک گول سے برابر ہوگیا۔ بھارت کی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں کامیابی کے قریب تھی کے جاپان نے آخری منٹ میں گول اسکور کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ چین کے خلاف کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اور وہ دیگر میچز میں کامیابی کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔

Comments