برازیل کے سابق کپتان ریکارڈو گومز کو دل کا دورہ


برازیل کے سابق کپتان ریکارڈو گومز کو فٹبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا، ابتدائی طبی امداد بعد ہسپتال پہنچا دئیے گئے۔ برازیلین فٹبال چیمپئن شپ میں واسکو اور فلیمینگو کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا۔ پہلا ہاف صفر صفر کے اسکور پر ختم ہوا۔ اس پر واسکو کے کوچ اور سابق برازیلی کپتان ریکارڈو گومز کو سینے میں تکلیف ہو گئی۔ چھیالیس سالہ سابق فٹبالر کا یہی درد بعد میں دل کا دورہ ثابت ہوا۔ طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ریکارڈو کو میچ کے دوران ایسی ہی تکلیف ایک سال پہلے بھی ہوئی تھی۔

Comments