ممبئی ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے کیلئے مستقل بنیادوں پر منیجر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک بھارتی ویب سائڈ کی رپورٹ بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس 19 ستمبر کو شیڈول ہے جس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے مستقبل بنیادوں پر ٹیم منیجر کی تقرری ٹاپ ایجنڈے پر ہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ ٹیم کے لئے ایسے منیجر کی تقرری کی جائے جو انتظامی امور کا ماہر ہو۔ ویب سائیڈ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر کو ایم ڈی ٹیم کی حثیثت بھی دی جائے گی۔ اس طرح کی روایت انگلینڈ اور آسٹریلیا میں راج ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ ٹیم کا منیجر کوئی کرکٹر ہو گا یا انتظامی سائڈ سے اس کی تقرری کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment