ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں نائیجیریا کے ایک سابق فٹبالر کو ہوٹل میں گن لے جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ جہاں پر نائیجیریا کی قومی فٹبال ٹیم قیام پذیر ہے۔ نائب پولیس کمشنر خندا کو لطف الکبیر نے اے ایف پی کو بتایا کہ چوالیس سالہ امیکا ازیگو کے بیگ سے ڈھاکہ ویسٹن ہوٹل کے سکیورٹی گارڈ نے پیر کی شب ایک ریوالور برآمد کیا۔ ازیگو انیس سو چورانوے کے ورلڈ کپ میں نائیجیرین ٹیم کا حصہ تھا۔ جہاں انہوں نے ڈھاکہ کے محمد دین سیور کلب میں انیس سو اسی میں میچ کھیلا تھا۔ کبیر کے مطابق اس نے بتایا کہ لائسنس ریوالور بنگلہ دیش کے سابق قومی فٹبالر قیصر حمید کی ملکیت ہے۔ جس کے ساتھ مل کر وہ ڈھاکہ کی سوکر لیگ میں کھیلتے ہیں۔ سکیورٹی معاملہ ہونے کے باعث دونوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ نائیجیریا عالمی سپر سٹار لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا سے بنگلہ دیش کے نیشنل اسٹیڈیم میں فیفا دوستانہ میچ کھیلنے جا رہا ہے۔ ارجنٹینا کی ٹیم ایک دوسرے ہوٹل میں قیام پذیر ہے۔ کبیر نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے فٹبال حکام نے ازیگو کو اس دوستانہ میچ میں دیکھنے کی دعوت دی تھی یہ دوستانہ میچ ایشیا کے اس ملک کا سب سے بڑا فٹبال کا میچ ہوگا۔
Comments
Post a Comment