ٹنڈولکر سوویں سنچری کی حسرت لئے بھارت واپس


عظیم بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی دورہ انگلینڈ میں سوویں سنچری بنانے کی حسرت پوری نہ ہوسکی اور وہ یہ حسرت لئے بھارت واپس روانہ ہو رہے پیں۔ سچن ٹنڈولکر دائیں پاؤں کے پنجے کی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اس طرح انکی سوویں سنچریبنانے کی تمنا پوری نہ ھو سکی۔ ٹنڈولکر چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھی کوئی سنچری نہ بنا سکے تھے۔ انجری کی وجہ سے ٹنڈولکر کی چیمپیئنز لیگ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے جو انیس ستمبر سے بھارت میں شروع ہو رہی ہے۔ ٹنڈولکر دورہ انگلینڈ میں ان فٹ ھونے والے آٹھویں کھلاڑی ہیں۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے منگل کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا۔

Comments