ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ دودو گول سے برابررہا۔ فائنل میں دونوں ٹیمیں پھر مد مقابل ہونگی۔ اورڈوس چین میں جاری پہلی ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاک، بھارت میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف میں وقاص شریف نے گول کرکے قومی ٹیم کو برتری دلائی جسے محمدعرفان نے پینلٹی کارنر پر گول کے ذریعے دگناکردیا۔ بھارت کھیل کے آخری بیس منٹ میں عمدہ کم بیک کیا اس دوران روپندر پال اور دانش مجتبٰی نے بھارت کی جانب سے گول کئے اور میچ برابر ہوگیا۔ پاکستان نے دس پوائنٹس کیساتھ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دوسرے میچ میں ملائیشیا نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔ جس کے بعد بھارت بھی فائنل میں پہنچ گیا اور فائنل میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ ہوگا۔
Comments
Post a Comment