سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں نوے رنز کی برتری حاصل کرلی۔پہلی اننگز میں انکی سات وکٹیں باقی ہیں۔ پالی کیل ٹیسٹ کے پہلے روز میزبان ٹیم صرف ایک سوچوہتر رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ کمار سنگاکارا اور اینجلومیتھیوز نے نصف سنچریاں بنائیں۔ آسٹریلیا کی جوابی اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں ہوا۔ دوسرے دن آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے ساٹھ رنز سے نامکمل اننگز شروع کی۔ چائے کے وقفے کے بعد کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کردیا گیا۔ اس وقت تک آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر دوسو چونسٹھ رنز بنائے۔ شین واٹسن اور فلپ ہیوز چھتیس چھتیس اور کپتان مائیکل کلارک تیرہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے شون مارش ستاسی اور مائیک ہسی چھہتر رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں۔
Comments
Post a Comment