پہلی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان بدھ کو اپنا چوتھا میچ جنوبی کوریا کیخلاف کھیلے گا۔ چین کے شہر اورڈوس میں جاری ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان نے ابتدائی دو میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تیسرے میچ میں قومی ٹیم کو جاپان نے اپ سیٹ کرتے ہوے شکست سے دو چار کیا۔ پاکستان نے تين ميچوں کے بعد دو کامیابیاں حاصل کر کے چار پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔پاکستان کی ہاکی ٹیم جمعرات کو روائتی حریف بھارت کے مد مقابل ہوگی۔
Comments
Post a Comment