ایشین چیمپیئنز ہاکی، جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا



چین کے مقام اورڈوس میں کھیلی جانیوالی ہاکی کی پہلی ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں جاپان نے پاکستان کو ہرا کر تہلکہ مچا دیا ہے۔ ابتدائی دو میچوں میں ملائیشیا اور چین کو ھرانے کے بعد پاکستان کو جاپان کے مقابلے پر فتح کی امید تھی لیکن جاپان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو تین ایک کے اسکور سے آئوٹ کلاس کر دیا۔ اس طرح تین میچوں کے بعد پاکستان کے اب چار پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کو اب بدھ کے دن جنوبی کوریا سے اور جمعہ کو روایتی حریف بھارت سے کھیلنا ہو گا۔

Comments