یوایس اوپن:ویراذوناریوا, سمانتھا کوارٹر فائنل میں

نیو یارک ۔ ویراذوناریوا، سمانتھا سٹوسر اور فلاویہ پینی یٹا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ ماریا کیری لنکو اور شوائی پینگ چوتھے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے رائونڈ میں روس کی سیکنڈ سیڈ ویراذوناریوا نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کی سابین یسیکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے روس کی ماریا کیری لنکو کو 6-2، 6-7(15-17) اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اٹلی کی فلاویہ پینی یٹا نے چین کی شوائی پینگ کو 6-4 اور 7-6(8-6) سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا ۔

Comments