ہرارے: زمبابوے کے خلاف بلاوایو ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے محمد حفیظ نے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی سے اطمینان محسوس کر رہا ہوں اور پر امید ہوں کہ اس کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھوں گا۔ محمد حفیظ نے زمبابوے کے خلاف بولاوایو میں 119 رنز کی اننگز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ انہوں نے یہ سنگ میل اپنے 18 ویں ٹیسٹ کی 34ویں اننگز میں حاصل کیا۔
Comments
Post a Comment