بھارت کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست کا سامنا

لندن: انگلینڈ نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میچ میں تین وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی۔ لندن کے اوول کرکٹ گرئوانڈ میں ہونے والے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت  نے 7 وکٹوں پر 234 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی ابتدائی 5 وکٹیں صرف 58 رنز پر گر گئی تھیں تاہم اس موقع پر کپتان دھونی کے 69 اور جدیجہ کے 78 رنز نے ٹیم کو سہارا دیا۔ اینڈرسن نے تین کھلاڑی آئوٹ کیے۔ بارش کے باعث ہدف کو 43 اوورز میں 218 رنز تک محدود کر دیا گیا جو میزبان ٹیم نے 42ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ناقابل شکست دو صفر سے برتری حاصل ہے۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

Comments