ڈیوڈ بیکھم دوستانہ میچ کیلئے آسٹریلیا جائیں گے


لندن: انگلش سٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم دوستانہ میچ کھیلنے کے لئے آسٹریلیا جائیں گے۔ ڈیوڈ بیکھم دسمبر میں اس وقت ایکشن میں نظر آئیں گے جب وہ اے لیگ میلبورن وکٹری اور ایل اے گلیکسی کے درمیان دوستانہ میچ میں کھیلیں گے۔ جہاں ان کا سامنا آسٹریلیا کے سٹار کھلاڑی ہیری کیول سے ہوگا۔ انگلش ٹیم کے سابق کپتان اس سے قبل دومرتبہ گلیکسی کی طرف سے کھیلنے کے لئے آسٹریلیا جا چکے ہیں۔ تاہم 6 دسمبر کو میلبورن میں وہ پہلی مرتبہ کھیلیں گے حکام کو امید ہے کہ اس میچ کے لئے ریکارڈ تعداد میں شائقین میدان کا رخ کریں گے۔ 32 سالہ کیول آسٹریلیا چھوڑ کر انگلینڈ چلے گئے تھے۔ جہاں انہوں نے لیڈز اور لیور پول کلبوں کی نمائندگی کی اس کے بعد وہ ترکی کے گلاٹا ساری کلب سے منسلک ہوگئے تھے، اپنے 15 سالہ کیریئر میں وہ چار ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔ گلیگسی کا کہنا ہے کہ کیول آسٹریلیا کی تاریخ کے عظیم فٹبالر ہیں۔ امریکی کلب نے کبھی بھی میلبورن وکٹری کے خلاف میچ نہیں کھیلا ہے جو کہ دو مرتبہ کی اے لیگ چیمپئن ٹیم ہے۔ 36 سالہ بیکھم نے گزشتہ سال نومبر میں گلیگسی کو آسٹریلیا پہنچایا تھا۔ جب وہ نیو کاسل کے خلاف دوستانہ میچ میں 2-1 سے ہار گئے تھے۔ آسٹریلیا میں ان کی دوسری شکست 2007 ء میں ہوئی تھی جب انہیں سڈنی ایف سی نے 5-3 سے ہرایا تھا۔

Comments