سابق عالمی چیمپیئن جان شیر خان کی طبعیت بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے،،پشاور میں مقیم جان شیر خان گزشتہ تین ماہ سے پر اسرار بیماری کے باعث بستر سے بھی نہیں اٹھ پارہے تھے تاہم گزشتہ ہفتے سے جان شیر خان نے ہلکی چہل قدمی بھی شروع کر دی ہے۔ جان شیر کے بھائی محب اللہ خان کے مطابق سابق عالمی چیمپیئن کے ایم آر اائی ٹیسٹ سمیت خون کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور وہ تیزی سے صحتیاب ہورے ہیں،،محب اللہ خان کا کہنا تھا کہ جان شیر خان شاید ڈیپریشن میں چلے گئے تھے اور کسی پریشانی کو انہوں نے اپنے اوپر حاوی کر لیا تھا تاہم اب ایسی کوئی بات نہیں،،ائر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان پہلے ہی جان شیر خان کو بیرون ملک علاج کرانے کی پیشکش کر چکے ہیں ،،جان شیر خان جان شیر خان ائر چیف مارشل کے مشیر کے طور پر اسکواش فیڈریشن میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
Comments
Post a Comment