قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ کرکٹ میں کوچنک کا شعبہ سب سے مشکل ترین ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں اس لئے مجھے اتنا مسئلہ نہیں ہوا مگر پھر بھی شروعات میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وسیم اکرم نے کہاکہ کرکٹ میں کوچنگ کا شعبہ بہت مشکل ہے اس میں کچھ بھی آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، ایک بار جب کھلاڑی میدان میں اتر جاتے ہیں تو وہ اپنے دماغ سے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں اب کوچنگ سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔
Comments
Post a Comment