کامیابیوں میں کردار ادا کرنے کی کوشش کرونگا، شاہد آفریدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش کامیابی کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کی اہم اور بڑی فتح ہے مصباح الحق نے اپنا نام عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے ابوظبی روانگی سے قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے محنت اور عزم کے ساتھ ٹیسٹ سیریز جیتی مجھے امید ہے کہ وہ ون ڈے سیریز میں بھی فتح سمیٹے گے، کھلاڑی درست سمت میں مضبوط ذہن کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں پاکستانی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی طرح جیت کی عادت بنا لینی چاہئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں میری کوشش ہوگی کہ ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کر سکوں ۔ میرا ہدف 7 ہزار رنز، 350 وکٹیں اور 300 چھکوں کے ٹارگٹ کو حاصل کرناہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ میں کھیلنے کا ارادہ رکھتا ہوں مگر اس کا دارومدار فارم پر ہوگا۔

Comments