ورلڈٹی ٹوئنٹی چیمپئن ٹیم10 لاکھ ڈالرکی حقدارہوگی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے2 کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار ڈالرز انعامی رقم مقرر کی ہے۔ 7 اکتوبر کو فائنل جیتنے والی ٹیم ٹرافی کے علاوہ10 لاکھ ڈالرکی انعامی رقم کی حقدار ہوگی جب کہ رنراپ ٹیم کو5 لاکھ اور سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو ڈھائی ڈھائی لاکھ ڈالرملیں گے۔ سپر ایٹ اورگروپ مرحلے میں12، 12 میچ ہوں گے۔ سپر ایٹ راؤنڈ میں میچ جیتنے پر ٹیم کو 42 ہزار ڈالر (5 لاکھ 4 ہزار ڈالر مجموعی) جب کہ گروپ مرحلے کا میچ جیتنے والی ٹیم کو 20 ہزار500 ڈالر (2 لاکھ 46 ہزار ڈالر) ملیں گے۔ سری لنکا میں خواتین ورلڈکپ بھی ہوگا جس کی چیمپئن ٹیم60 ہزار ڈالرکی حقدار ہوگی جب کہ رنراپ ٹیم کو25 ہزار ڈالر ملیں گے۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیم کے حصے میں10 ہزار ڈالرآئیں گے۔

Comments