فیفا انڈر 17 ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ 22 ستمبر سے 13 اکتوبر تک آذربائیجان میں کھیلا جائے گا۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے آمنے سامنے ہوں گی، ان ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان آذربائیجان، کولمبیا، نائیجیریا اور کینیڈا، گروپ بی میں فرانس، امریکہ، شمالی کوریا اور گیمیبا، گروپ سی میں میکسیکو، نیوزی لینڈ، برازیل اور جاپان جبکہ گروپ ڈی میں یورو گوئے، چین، گھانا اور جرمنی کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ مرحلے میں ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی، ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں ناک آئوٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
Comments
Post a Comment