سری لنکا کرکٹ
ٹیم کے کپتان مہیلا جے وردھنے کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز
مکمل کرنے کیلئے 6 رنز درکار ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سری لنکا کے
پہلے اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نیوزی لینڈ
کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز برینڈن میک کولم کو زیادہ رنز بنانے کا عالمی
اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 48 میچوں میں 1443 رنز بنا رکھے ہیں۔ انگلینڈ کے
کیون پیٹرسن 1176 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ مہیلا جے وردھنے نے گزشتہ
روز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف کیریئر کا 38 واں میچ کھیلا، وہ
13 رنز بنانے کے بعد غلط رن لینے کی کوشش کے دوران رن آؤٹ ہو گئے اور ہزار
رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔ انہوں نے اب تک 994 رنز بنا رکھے ہیں جس میں
ان کی ایک شاندار سنچری اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
Comments
Post a Comment