ورلڈ ٹی 20میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگے،ڈیو واٹمور

پاکستانی ٹیم کے کوچ ڈیوواٹمور نے امید ظاہر کی ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔  انہوں نے کہا کہ ہماری ورلڈٹی ٹوئنٹی کی تاریخ بہت اچھی ہے، یہ نیا مقابلہ ہے لیکن ہماری ماضی اچھا ہونے کے باعث مضبوط توقعات ہیں۔ سعید اجمل سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعید اجمل ایک ایسا بولر ہے جسے ہر گیند پر وکٹ مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری خوشق قسمتی ہے کے سعید اجمل میری ٹیم میں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں ہرمیچ میں کھلاڑیوں سے بہترین کھیل کی توقع ہے، بھارت کیخلاف میچ پریکٹس میچ ہے،اس میچ میں بہت جیت اہم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ آسٹریلیا کیخلاف جیت حاصل کر نیوالے تمام کھلاڑیوں کوبرقرار رکھاجائے،ہوسکتا ہے حالات کے مطابق تبدیلی کریں۔

Comments