فٹ بال ورلڈکپ2014کامیسکوٹ سامنے آگیا

انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے 2014میں برازیل میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کا میسکوٹ متعارف کروادیا گیا ہے۔برازیل میں معدومیت کے شکار جانورآرماڈیلو کی شکل کی اس میسکوٹ کی رونمائی برازیلین اسٹرائیکر رونالڈو کے ہاتھوں کروائی گئی۔برازیل کے جھنڈے کی طرح پیلے،ہرے اور نیلے رنگ کے جسم اور لباس میں ملبوس اس میسکوٹ کے نام کے لیے تین تجاویز Amijubi،Fulecoاور Zuzecoسامنے آئی ہیں جن کے لیے ووٹنگ کروائی جائے گی اورنومبرمیں اِسے باقاعدہ نام دے دیا جائیگا۔دوسری جانب FIFAنے ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی فٹ بال کے نام کا علان بھی کردیا ہے جسےBrazucaکہا جائیگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف ممالک فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر انوکھے اور دلچسپ میسکوٹ متعارف کرواچکے ہیں جن میں شیر،کتے ،مرغے،چیتے سمیت مرچ اور کینو تک شامل ہیں۔

Comments