Skip to main content
پاکستانی کرکٹ ٹیم 25 دسمبر سے بھارت کا دورہ کرے گی
پاکستان اور بھارت کے مابین دسمبر میں ہونے والی کرکٹ سیریز کا کوئی میچ موہالی میں نہ ہونے سے پاکستانی شائقین کرکٹ میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔موہالی سٹیڈیم واہگہ بارڈر لاہور سے چند گھنٹے کی مسافت پر ہونے کی وجہ سے پاکستانی شائقین کو سٹیڈیم میں پہنچنے میں کافی آسانی تھی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کی سہولت کے لئے بھارتی بورڈ سے موہالی میں میچ رکھنے کی درخواست کی تھی لیکن بھارتی بورڈ نے موہالی میں میچ کروانے پر معذوری کا اظہار کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ روٹیشن پالیسی کے تحت ہر سینٹر کو ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کی میزبانی دیتا ہے لیکن موہالی میں انٹرنیشنل میچ ہوچکا ہے اسلئے موہالی میں میچ ہونا ممکن نہیں ۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم 25دسمبر سے 6 جنوری تک بھارت کا دورہ کرے گی ۔ٹیم دورہ کے دوران 3 ون ڈے میچز اور 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی ۔پاکستان اور بھارت کے مابین تقریبا 5 سال کے بعد کرکٹ سیریز کا انعقاد ہوگا ۔
Comments
Post a Comment