Skip to main content
 پال اسکولز مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 700واں میچ کھیلنے کو تیار 
 
مڈفیلڈر
 پال اسکولز اپنے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 700واں میچ کھیلنے کے 
لیے تیار ہیں۔ ہفتے کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والے انگلش پریمیئر لیگ کے 
میچ میں اسکولز 700ویں بار مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کے لیے میدان میں 
اتریں گے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ ویگان ایتھلیٹک کے خلاف میچ کی میزبانی کرے گا۔
 37سالہ فٹبالر یورپ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ 10بار انگلش 
پریمیئر لیگ، تین بار ایف اے کپ، دو بار لیگ کپ اور دو بار چیمپئنز لیگ کی 
فاتح ٹیم کے رکن رہے ہیں۔ ان کا شاندار کیریئر اب اختتام کے قریب ہے۔ وہ 
ایک بار پہلے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے چکے ہیں ۔
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
Comments
Post a Comment