اجنتھا مینڈس کا بہترین ریکارڈ ، 8 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں

سری لنکا کے مایہ ناز اسپنر اجنتھا مینڈس نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں زمبابوے کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹی 20 کرکٹ میں اپنے ہی ریکارڈ کو بہتر بناتے ہوئے8 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، اس سے قبل انہوں نے 2011 میں آسٹریلیا کے خلاف 4 اوورز میں 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں، منگل کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں اجنتھا مینڈس نے زمبابوین بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا، انہوں نے 4 اوورز میں سے 2 مینڈن کئے اور صرف 8 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا، انہیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

Comments