آئی سی سی ایوارڈز کے لئے جو 32 رکنی جیوری کام کررہی ہے اس کی منظوری
گزشتہ سال آئی سی سی بورڈ نے دی تھی۔ اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی
سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے کی تھی۔ آئی سی سی کاکہنا ہے کہ ایوارڈز لسٹ میں
اب تبدیلی نہیں ہوسکتی۔ آئی سی سی کے ترجمان سمیع الحسن نے بدھ کو کولمبو
سے بتایا کہ گزشتہ سال سابق کرکٹر، تجزیہ نگاروں اور صحافیوں پر مشتمل
32رکنی ایوارڈ جیوری کا تقرر، ایگزیٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ہوا تھا۔
جیوری نے گزشتہ سال کے بہترین کھلاڑیوں کوووٹ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ
جیوری کے اراکین سال کی کارکردگی کے بعد جن کھلاڑیوں کو ووٹ دیتے ہیں ان
ووٹ کے آڈٹ کے لئے ایک مشہور آڈیٹر کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ وہ
کمپنی ووٹوں کی گنتی کے بعد کامیاب کھلاڑیوں کا اعلان کرتی ہے۔ اس سال جن
کامیاب کھلاڑیوں کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ اس کا
باضابطہ اعلان 15/ستمبر کو ہوگا۔سمیع الحسن نے کہا کہ جیوری نے جن کھلاڑیوں
کو ووٹ دیا ہے۔ اس میں ردوبدل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نہ ماضی میں
جیوری کے فیصلے کو تبدیل کیاگیا ہے۔
Comments
Post a Comment