Skip to main content
یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ،ریال میڈرڈ نے مانچسٹر سٹی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے دی
یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ میں ریال میڈرڈ اور آرسنل نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ یورپین فٹ بال چیمپئنز لیگ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، اس سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مونٹ پلر کو سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ میچ کے تینوں گول پہلے ہاف میں ہوئے۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول سکور کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی اور آرسنل کی ٹیم نے پہلے ہاف کی 2-1 گول کی برتری کی بدولت میچ جیت لیا۔ دوسرے میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے مانچسٹر سٹی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد زیر کیا۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف کے 69 ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کے ڈزیکو نے گول کر کے ٹیم کو میڈرڈ کے خلاف 1-0 گول کی برتری دلا دی۔ ریال میڈرڈ نے 76 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ 85 ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کے کولاروو نے گول کر کے سکور 2-1 کر دیا، دو منٹ بعد میڈرڈ کے بینزیما نے گول کر کے میچ 1-1 گول سے برابر کر دیا، میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو نے آخری لمحات میں گول کر کے ٹیم کو 3-2 گول سے کامیابی دلا دی۔
Comments
Post a Comment