ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: سعید اجمل نے بولنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

انگلش ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ بیٹسمینوں میں برینڈن میک کولم اور بولرز میں سعید اجمل نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ آل راؤنڈرز میں شین واٹسن بدستور سرفہرست ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی میں انگلینڈ کی ٹیم نے جنوبی افریقا کو پہلی پوزیشن سے محروم کردیا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم دوسرے نمبر پر آ گئی۔ سری لنکا تیسرے، ویسٹ انڈیز چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، بھارت ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں، آسٹریلیا نویں اور آئرلینڈ دسویں نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹسمین برینڈن میک کولم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ٹاپ ٹوئنٹی کی فہرست میں پاکستان کا صرف ایک کھلاڑی شامل ہے، عمر اکمل 17 ویں نمبر پر ہیں۔ بولرز میں پاکستان کے سعید اجمل نے ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی میں بھی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

Comments