سعید
اجمل نے کہا ہے کہ کسی بھی طرز کی کرکٹ کھیلنا اوراس میں کارکردگی دکھانا
چیلنج ہوتا ہے۔ تینوں طرزکی کرکٹ کھیلنا چیلنج سے کم نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی
میں بولنگ کراتے وقت میری کوشش ہوتی ہے کہ رن روکوں، گیندیں ضائع ہونے سے
بیٹنگ کرنے والی ٹیم پر دباوٴ بڑھتا ہے۔ بھارت کے خلاف وارم اپ میچ بیٹنگ
کے لیے سازگار وکٹ پر ہورہا تھا۔ میں نے کوشش کی کہ بھارتی بیٹسمینوں کو
بڑے اسکور سے روکوں۔ بھارت کے خلاف جیت کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔ حالانکہ یہ
پریکٹس میچ تھا لیکن جیت سے ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
Comments
Post a Comment