قومی ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے کل کولمبو روانہ ہو گی

ٹی ٹونٹی ویمن ورلڈ کپ کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ  آج  جمعرات کو اختتام پزیر ہوگا، 14 رکنی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے (کل) جمعہ کوکولمبو روانہ ہو گی۔ پی سی بی ویمن ونگ کی چیئرپرسن بیگم بشری اعتزاز نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریاں مکمل ہیں اور انشاء اللہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ ویمن ٹیم کی کارکردگی میں گزشتہ دو سال میں کافی بہتری آئی ہے ۔تمام کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت کی۔ ٹیم مینجر عائشہ اشعر نے بتایا کہ کیمپ میں حصہ لینے والی تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں، ٹیم بیلنس ہے اورجیت کا جذبہ لئے کولمبو روانہ ہوگی ۔

Comments