انٹرنیشنل
کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی کے دوران سلمان بٹ اور محمد عامر کے
ماہر بننے پر ناراض اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں آج کی
نوجوان نسل کیلئے رول ماڈل نہیں اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر سلمان
بٹ اور محمد عامر پر پانچ پانچ سال کیلئے کرکٹ میدان میں اترنے پر پابندی
ہے، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ان کا کرکٹ ماہر بننا نوجوان نسل کیلئے اچھا
نہیں ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ سلمان بٹ اور
محمد عامر پر پابندی کی پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی توثیق کر رکھی ہے، جو
میڈیا گروپ ان کھلاڑیوں کو ماہر بناکر منظر عام پر لا رہے ہیں، انہیں
اخلاقیات کا علم ہونا چاہئے کہ ان کے ماہرین کرکٹ کرپشن پر سزا بھگت رہے
ہیں، ترجمان نے کہا کہ آئی سی سی نے سلمان بٹ اور محمد عامر پر کرکٹ
سرگرمیوں پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ
آئی سی سی کا معاملا ہے، ہم اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔
Comments
Post a Comment